Assalaam o Alikum visitors! I hope y r enjoying this site_______________ If y have any problm , feel free to tell me about that, u will be evcouraged___________________ If u have any suggestion or wish, u can tell me freely.
Monday, 10 April 2017
پیر نصیر الدین نصیر مرحوم کی ایک خوبصورت غزل
حکایات رومی
حکایات رومی میں ہے کہ ایک بدوی صحرا سے آیا۔ حضرت حسن رضی اللہ عنہ کوفہ میں اپنے گھر کے دروازے پر بیٹھے ہوئے تھے ۔ بدوی نے گالی دی اور آپ کے ماں باپ کو برا بھلا کہا۔ آپ اٹھے اور فرمایا، اے بدوی! تو بھوکا ہے یا پیاسا یا تجھے کوئی تکلیف ہے؟ اس نے پھر آپ کو اور آپ کے ماں باپ کو برا بھلا کہا۔ حضرت حسن رضی اللہ عنہ نے ایک غلام کو حکم دیا اور اس نے ایک تھیلی چاندی کے سکوں کی بدوی کے آگے ڈال دی۔ پھر آپ نے فرمایا: مجبور ہوں اس سے زیادہ میرے گھر میں موجود نہیں ورنہ دریغ نہ کرتا۔ جب بدوی نے یہ بات سنی تو پکار اٹھا: میں گواہی دیتا ہوں کہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرزند ہے میں صرف حلم طبع کا امتحان لے رہا تھا۔
یہ محقق اہل تصوف کی صفت ہے۔ وہ خلقت کی مدح و ذم سے متاثر نہیں ہوتے اور سخت کلامی ان کو متغیر نہیں کرتی۔
☼
Love letter
(استانی جی کا اپنے منگیتر کو جوابی خط)
مائی ڈئیر تاج الدین،
سلامِ محٌبت،
تمھارا اِملا کی غلطیوں سے بھرپور مراسلہ مِلا، جسے تم بدقسمتی سے "محٌبت نامہ" کہتے ہو ۔
کوئی مسٌرت نہیں ہوئی ۔
یہ خط بھی تمھارا پچھلے خطوط کی طرح بےترتیب اور بےڈھنگا تھا۔
اگر خود صحیح نہیں لکھ سکتے تو کسی سے لِکھوا لیا کرو۔
خط سے آدھی ملاقات ہوتی ہے اور تم سے یہ آدھی ملاقات بھی اِس قدر دردناک ہوتی ہے کہ بس!
اور ہاں.... یہ جو تم نے میری شان میں قصیدہ لِکھا ہے ،
یہ دراصل قصیدہ نہیں بلکہ ایک فلمی گانا ہے اور تمھارے
شاید عِلم میں نہیں کہ فِلم میں یہ گانا ہیرو اپنی ماں کے لئے گاتا ہے ۔
اور سُنو! پان کم کھایا کرو۔
خط میں جگہ جگہ پان کے دھبے صاف نظر آتے ھیں۔
اگر پان نہیں چھوڑ سکتے تو کم از کم خط لکھتے وقت تو ھاتھ دھوکے بیٹھا کرو۔
اور یہ جو تم نے ملاقات کی خواھِش کا اظِہار انتہائی اِحمقانہ انداز میں کیا ھے۔
یوں لگتا ہے کہ جیسے کوئی یتیم بچہ اپنی ظالِم سوتیلی ماں سے ٹوفی کی فرمائش کر رھا ھو، اس یقین کہ ساتھ کہ وہ اِسے نہیں دےگی۔
ایک بات تم سے اور کہنی تھی کہ کم از کم اپنا نام تو صحیح لکھا کرو۔
یہ "تاجو" کیا ھوتا ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ جیسے کسی قصائی یا دودھ والے کا نام ھو۔
مخفٌف لِکھنا ھی ہے تو صِرف "تاج" لِکھدو۔
آئندہ خط احتیاط سے لِکھنا۔
اُس میں کوئی غلطی نہیں ھونی چاہیے۔
آخر میں تم نے جو شعر لِکھا ہے.. وہ تو اب رکشہ والوں نے لکھنا بھی چھوڑ دیا ہے
"اوہ مائی گاڈ"
مجھے ڈر ہے کہ تم سے عشق کا یہ سلسلہ میری اردو خراب نہ کر دے
بس یہی کہنا تھا۔
فقط
تمھاری بانو
-
امام دین گجراتیپیدائشامام الدین15 اپریل 1870ء گجرات ، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان )وفات22 فروری 1954 ء گجرات ، پاکستان قلمی نامامام د...